جھاڑی میں بیٹھے خطرناک نظروں سے دیکھنے والے شیر کی حقیقت کیا ہے۔۔ اور لوگ خوفزدہ کیوں ہوگئے؟

image

اگر آپ اپنے گھر سے باہر چہل قدمی کرنے جائیں اور اس دوران آپ کی نظر شیر پر پڑ جائے تو کیا کریں گے؟ یقیناً آپ وہاں سے دوڑ لگا دیں گے۔

کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا جب ایک راہ گیر نے شیر کو جھاڑیوں میں چھپا دیکھا جو بالکل اس کی طرف دیکھ رہا تھا۔ آدمی کی نظر شیر پر پڑی جس سے اس کے اوسان خطا ہوگئے۔

محکمہ جنگلی حیات کے (وائلڈ لائف) حکام کو ہنگامی اطلاع دی گئی کہ خطرناک شیر جھاڑی میں چھپا ہوا ہے اور کسی بھی وقت انسانوں پر حملہ آور ہوسکتا ہے جس سے ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔

محمکہ جنگلی حیات کے افسران کو گزشتہ ہفتے کے آخر میں ماؤنٹ کینیا نیشنل پارک سے صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک "آوارہ شیر” کو دیکھنے کے بعد خطرے کا الارم بجا کر بلا لیا گیا۔

لیکن صورتحال اس وقت مضحکہ خیز ہو گئی جب کنیانہ گاؤں میں شیر کو قابو کرنے کے لیے آنے والے 3 اہلکاروں نے دیکھا کہ جس شیر کا ذکر کیا گیا ہے وہ شیر تھا ہی نہیں جس کے بعد افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

جب انہوں نے دیکھا کہ جھاڑی کے اندر کوئی شیر نہیں ہے بلکہ ایک کیری بیگ ہے جس پر شیر کی تصویر بنی ہوئی تھی۔

بیگ پکڑے شخص نے اپنی تصویر کو نمایاں کیا اور تھیلے کو جھاڑی میں اس طرح رکھا کہ وہ اصلی شیر کی طرح نظر آرہا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تھیلا گھر کے مالک نے ایک جھاڑی میں رکھا تھا جس میں ایواکاڈو کے درختوں کے کچھ پودے رکھے گئے تھے جن کی وہ حفاظت اور انہیں سوکھنے سے بچانا چاہتا تھا۔ کوئی ان کے قریب نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts