زندگی میں کب کیا ہو جائے کس کو معلوم ۔ یہی وجہ ہے کہ ایک افسوسناک خبر حیدرآباد کے قریب جامشورو سے سامنے آ رہی ہے کہ ایک وین اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد دم تو ڑ گئے ہیں۔
ایس ایس پی جامشورو کے مطابق ٹریفک حادثہ مانجھنڈ کے قریب پیش آیا جس میں 13 افراد جاں بحق ہوئے اور 7 لوگ زخمی بھی ہوئے اور زخمیوں کو اب اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس ایس پی کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کنڈ یارو سے ہے۔