عامر لیاقت نے اپنی نامناسب ویڈیوز شئیر کرنے پر ردعمل دے دیا ہے۔ عامر لیاقت کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ جو لوگ مجھ سے میرا موقف پوچھ رہے ہیں ان کے لئے جواب یہ ہے کہ جن کی ذمہ داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے ان کا موقف کیا ہے؟ عدلیہ نے ازخودنوٹس کیوں نہ لیا؟ FIA سائبر کرائم کو کھلی چھوٹ ہے؟
عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام پر بھی مختلف اسٹوریز شئیر کی ہیں جن میں دانیہ شاہ کو معاف کرنے کا پیغام لکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں اور وہ اللہ کی رضا کی خاطر دانیہ کو معاف کرتے ہیں اور اللہ سے اس کی رضا مانگتے ہیں۔