قبروں سے رات میں گھڑ سوار نکلتے ہیں ۔۔ قبرستان جہاں لوگ دن میں جانے سے ڈرتے ہیں وہاں بابا بلا 70 سالوں سے کیوں رہ رہے ہیں؟

image

قبرستان جانے سے ہر کسی کو ڈر محسوس ہوتا ہے لیکن یہ ایک ایسی جگہ ہے جب کوئی شخص اس کے بارے میں کوئی بھی بات کرتا ہے تو ہمیں جاننے کیلئے تجسس پیدا ہو جاتا ہے۔جی ہاں آپ صحیح سمجھے آج ہم آپکو قبرستان میں 70 سال گزارنے والے آدمی سے ملوانے جا رہے ہیں۔

اس شخص کا نام ہے بابا بلا لٹاں والا جو کہ میانی صاحب قبرستان کے گورکن ہیں۔ انہیں بابا لٹاں والا اس لیے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کے بال کافی بڑے ہیں۔ بابا بلا کہتے ہیں کہ میرے باپ، دادا نے بھی یہی کام کیا اور اب میں بھی کام کرتا ہوں لیکن ہم نے اپنے بزرگوں سے سنا ہے کہ یہاں 3 قبریں ایسی ہیں جن سے رات گئے گھڑ سوار نکلتے ہیں۔

یہ اللہ کے نیک بندے ہیں جو کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے ، نقصان نہ پہنچانے کی بات اس لیے کی گئی ہے تاکہ عوام ڈر نہ محسوس کرے ۔ اور اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ بابا بلا کہتے ہیں کہ یہ واقعہ ان کی دادی نے بھی دیکھا ہے اور کہتی ہیں کہ رات کے وقت میں سونے کیلئے چارپائی بچھائی تو ان گھر سواروں نے مجھ سے کہا کہ راستے سے ہٹ کر یہ چارپائی بچھایا کرو۔

ساتھ ہی ساتھ بابا لٹاں والے نے یہ بھی کہا کہ واقعات تو ایسے بہت سے ہیں مگر یہ اللہ کے نیک بندے بھی نیک لوگوں کو ہی نظر آتے ہیں اور لوگوں کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ جو لوگ جعلی پیروں کے کہنے پر یہاں صدقے کا گوشت یا پھر کچھ اور چیز پھینک جاتے ہیں وہ ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے گندگی ہوتی ہے اس سے اچھا ہے کہ انسان کوئی چیز پکا کر کسی بھوکے کو کھلائے تا کہ ثواب ملے۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابا بلاعرف بابا لٹاں والا کہتے ہیں کہ ہم 1962 سے یہاں موجود ہیں اور میرے دادا جان نے غازی علم دین شہید کی قبر تیار کی اور اسے قبر میں بھی اتارا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts