اگر آپ بھی سموسہ چٹنی کے ساتھ کھاتے ہیں تو رکیے اب کڑی سموسہ کھا کر دیکھیے ۔۔ یہ مشہور کڑی سموسہ کہاں ملتا ہے؟

image

دنیا میں موجود تمام ایشیائی لوگوں کی من پسند ڈش ہے سموسہ، دوپہر کا وقت ہو یا پھر شام میں کچھ ہلکا پھلکا کھانے کا موڈ ہو تو پہلا نام سموسے کا ہی آتا ہے۔

اور آپ نے بس آج تک سموسہ، مختلف قسم کی چٹنیوں کے ساتھ یا تو پھر توڑ کر کھایا ہوگا مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک سموسہ جسے کڑی سموسہ بھی کہتے ہیں یہ کیسے بنتا ہے؟ اور کھانے میں کتنی لذیز ہوتا ہے یہ ،آئیے جانتے ہیں۔

اس سموسے میں سب سے پہلے 1 نہیں بلکہ تقریباََ 3 سے 4 سموسے پلیٹ میں تورے جاتے ہیں لیکن سموسے توڑتے وقت اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ اسے پزا کی طرح چھری سے کاٹ کر 3 ٹکڑے کیے جائیں۔ اس کے بعد جس طرح کڑی کا سالن بنتا ہے تو بالکل وہی کڑی اب اس میں ڈال دی جاتی ہے۔ یہی نہیں اس کے بعد کچھ نمکین سویاں اور کیچپ بھی اس کی شان بڑھانے کیلئے ڈالا جاتا ہے۔

اب بس کس چیز کا انتظار ہے آپ کا کڑی سموسہ تیار ہے اسے کھا کر آپ ضرور ہر طرح سموسے کو بھول جائیں گے۔ ویسے تو یہ سموسہ بھارتی علاقے ناسک میں جناب مولی کری سموسہ کی دکان پر ملتا ہے۔ لیکن آپ اسے ہمارے بتائے ہوئے طریقے سے گھر میں بھی بنا سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ سموسہ چاٹ ایسی ڈش ہے جو پاکستان سمیت بھارت میں بھی بے حد مشہور ہے۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ ویڈیو خوب مقبول ہو رہی ہے اور اس کی مقبولیت کا ثبوت ہی یہی ہے کہ اسے اب تک سوشل میڈیا پر 64 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts