عمران خان کو دیکھتی ہی بچہ خوشی کے مارے رونے لگا ۔ یہ ابوبکر نامی بچہ لکی مروت سے ایبٹ آباد جلسے میں خصوصی شرکت کیلئے آیا تھا ۔ اس وائرل ویڈیو میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ خان صاحب ایک کرسی پر بنی گالہ میں بیٹھے ہوئے ہیں جیسے ہی بچہ کمرے میں داخل ہوتا ہے تو ان سے ہاتھ ملاتے ہی رونے لگتا ہے ۔
عمران خان نے بچے سے کہا نہ رو بیٹا ، اس بچے کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرتے ہوئے پوچھا کہ نام کیا ہے ارو کون سی کلاس میں پرھتے ہوئے تو ابوبکر خان نے جواب دیا کہ نویں جماعت میں پڑھتاہوں اور میرا نام ابوبکر ہے ۔ اس کے بعد خان صاحب نے اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
اس کے علاوہ بچے نے خان صاحب کو ایک انگوٹھی کا تحفہ دیا جسے خان صاحب نے فوراََ اپنے ہاتھ میں پہن لیا ۔ اس کے بعد بچے کی فرمائش پر ا س کے کپڑوں پر آٹوگراف بھی دے ڈالا ۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے تب سے ہی خوب وائرل ہے اور اسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ بھی چکے ہیں ۔