کراچی کے علاقے صدر میں زور دار دھماکہ 1 جاں بحق، 8 زخمی

image

کراچی کے علاقے صدر میں زور دار دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 8 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے گاڑیاں تباہی ہوگئی ہیں۔

دھماکہ مرشد بازار کے قریب کچرا کنڈی میں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد کچرے کے ڈبے میں رکھا ہوا تھا جو کہ اتنا شدید تھا کہ اس سے 6 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کے جسم پر بال بیرنگ کے نشانات ملے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts