والدین اللہ پاک کا انسان کیلئے دنیا میں ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ ماں باپ ہمیشہ یہی چاہتے ہیں کہ ان کے بچے کو کبھی کوئی تکلیف نہ ہو مگر سوچیں زرا ان باپ کے بارے میں جن کی بچی نے ان کی گود میں ہی دم توڑ دیا۔
یہ افسوسناک واقعہ ہے صوبہ پنجاب کے علاقے جہلم کا جہاں 5 سالہ بچہ ام حبیبہ محلے میں کھیل رہی تھی کہ اچانک کہیں سے کتا آیا اور اسے کاٹ لیا جس سے وہ نیچے گر گئی اور زخمی ہو گئی۔
بقول اس معصوم بچی کی والدہ کے، ہم بیٹی کو فوراََ ڈی ایچ کیو جہل لے کر آئے ہیں جنہوں نے بچی کو اچھے سے دیکھا نہیں اور کہا کہ معمولی زخم ہیں، پریشان نہ ہوں بس آپ پولی فیکس لگائیں اور یہ کچھ دوائیں کھلائیں ٹھیک ہو جائے گی لیکن ایسا نہ ہوا چند ہی دنوں بعد بچی میں کتے کے کاٹنے کی علامات سامنے آنے لگیں کہ بچی لائٹ، پانی سے ڈرتی تھی کچھ کھاتی پیتی نہیں تھی، ام حبیبہ کے منہ سے جھاگ نکلتی اور وہ ہمیشہ دوسروں کو چک کاٹنے کی کوشش میں رہتی۔
بچی کے والد آج تک غم سے نڈھال ہیں اور کہتے ہیں کہ میں دوبارہ ڈی ایچ کیو جہلم لایا جہاں انہوں نے مجھے پنڈی بھیج دیا اسی طرح میں وہاں سے ایک اور اسسپتال میں بھی گیا تو وہاں معلوم ہوا کہ میری بچی کو واقعی کتے نے کاٹا ہے اور اب بچی آخری اس اسٹیج پر ہے لیکن ہماری تسلی کیلئے اسپتال والوں نے مجھ سے ویکسین منگوائی اور پھر لگائی لیکن میری بچی زندہ نہ رہی اور رات گئے اس کا انتقال ہو گیا۔
واضح رہے کہ اس بچی کا انتقال رمضان کے آخری عشرے میں 25 ویں روزے کو ہوا اور آج تک ماں باپ اس غم کو بھولے نہیں ،انصاف کی تلاش میں ہیں ۔اس خبر سے متعلقہ معلومات آصف جٹ فیسبک پج سے اخذ کی گئی ہیں۔