گوجرانوالہ میں 2 مسافر وین ڈمپر سے ٹکرا گئیں، ایک ہی گھر کے 12 افراد جاں بحق

image

گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں 2 مسافر وین سڑک پر کھڑے خراب ڈمپر سے ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 زخمی ہوگئے جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ اس حادثے کا شکار ہونے والے افراد سرگودھا میں دربار پر حاضری کے بعد اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ واپس آرہے تھے کہ وین ڈمپر سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ لاشوں اور گاڑیوں میں پھنسے زخمیوں کو نکال کرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں وینز میں 28 افراد سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts