کراچی: جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں لگنے والی آگ کی وجہ سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کو خطرناک قرار دے دیا، بلڈنگ میں رہائش پذیر افراد گھروں سے محروم ہونے کے بعد سڑکوں پر آگئے۔
سپراسٹورمیں آتشزدگی کے بعد عمارت کو مخدوش قرار دیئے جانے کی وجہ سے کچھ مکینوں نے رشتے داروں کے گھر عارضی پناہ لے لی ہے تو کچھ پناہ کیلئے جگہ جگہ مارے مارے پھررہے ہیں۔
ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ آگ سے عمارت کا ڈھانچہ اور ستون بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اب یہ رہنے کے قابل نہیں رہی، بیسمنٹ اور پہلی منزل کی دیواریں توڑدی گئی ہیں۔
مکینوں کاکہنا ہے کہ آگ بجھانے کا عمل دیرسے شروع کیا گیا، عمربھرکی جمع پونجی تھی، ہمارا کیا ہوگا۔عمارت کے مکینوں نے حکومت سے متبادل رہائش کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔