بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے۔۔۔ یہ نوجوان کبھی افغان قوم کا ہیرو تھا لیکن اب سڑک پر سموسے بیچنے پر کیوں مجبور ہوگیا؟

image

کابل: امریکی افواج کے انخلاء اور طالبان کے غلبے کے بعد افغانستان میں معاشی حالات ابتری کا شکار، خوراک کی کمی، بھوک اور بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے نیوز اینکر بھی فٹ پاتھ پر سموسے بیچنے پر مجبور ہوگیا۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد متعدد ٹی وی چینلز کو بند کردیا گیا ہے جس کے بعد درجنوں صحافی بے روز گار ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں موسیٰ محمدی نامی ایک نیوز اینکر سڑک کے کنارے بیٹھا سموسے بیچ رہا ہے، موسیٰ محمدی طالبان کے غلبے سے قبل افغانستان کے نیوز چینل آریانا نیوز میں خبریں پڑھتے تھے اور اس خوبصورت نوجوان کی شہرت اورعزت کسی ہیرو سے کم نہیں تھی لیکن آج حالات نے اس کو سڑک پر سموسے بیچنے پر مجبور کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اقوام متحدہ اور دیگر فلاحی ایجنسیوں کی جانب سے فوری ایمرجنسی پروگراموں کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت لاکھوں افراد کو خوراک پہنچائی گئی لیکن وسائل کم ہیں اور آبادی کی ضروریات بہت زیادہ ہیں۔

اس جنگ زدہ ملک میں غربت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اب پہلے سے کہیں زیادہ افغان شہریوں کو مدد کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسیف کے مطابق اس سال افغانستان میں گیارہ لاکھ بچے شدید بھوک کا شکار ہوں گے۔ بہت زیادہ دبلہ پن غذائی قلت کی بدترین قسم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts