کیا آپ نے رنگ کبھی بدلنے والا پرندہ دیکھا ہے؟ یہ دلچسپ ویڈیو آپ کے دل کو چھولے گی

image

پرندوں کی خوبصورتی سب کے دلوں کو متاثر کرتی ہے۔ ہر پرندے کے اندر اپنی منفرد خصوصیات موجود ہوتی ہیں جن سے وہ پہچانیں جاتے ہیں۔

جیسا کہ طوطا انسانوں کی طرح بولنے کی صلاحیت رکھتا ہے، چیل آسمان کی اونچائی سے بھی اپنے شکار کو دیکھ لیتی ہے،اُلو اپنی گردن پوری طرح سے گھمانے کا قدرتی عمل رکھتا ہے اور اسی طرح متعدد پرندے مختلف خصوصیت کے حامل ہوتے ہیں۔

لیکن اب ایک ایسا پرندہ منظر عام پر آیا ہے جو رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مذکورہ پرندے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ خدا کی قدرت ہے کہ اس نے ایسا پرندہ بھی تخلیق کیا ہے جو اپنا رنگ تبدیل کرتا ہے۔

اس پرندے کا نام ہمنگ ہے جسے دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ قرار دیا جاتا ہے۔ یہ پرندہ عموماً 7 سے 13 سینٹی میٹر کی جسامت رکھتا ہے۔

ننھے پرندے کی دلچسپ خاصیت یہ ہے کہ گردن گُھمانے پر اس کا رنگ بدل جاتا ہے جو اس کی خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے۔

پرندوں کے ماہرین کے مطابق اِس پرندے کے پروں پر کیراٹین کی ایک اضافی تہہ موجود ہوتی ہے جس کے باعث اُس کے پر اور بال نہایت دلکش اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔

آپ بھی اس پرکشش پرندے کی ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts