لڑکی کیلئے شادی ایک اہم دن ہوتا ہے کیونکہ اس دن وہ اپنا گھر چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے پیا گھر سدھار جاتی ہے۔ مگر ایک ایسی دلہن بھی ہے جو رو رو کر انتقال کر گئی۔
ہوا کچھ یوں کہ رخصتی کے وقت روزی نامی دلہن اتنا روئی کے اس کا کچھ دیر میں ہی انتقال ہو گیا۔
یہ حیرت انگییز واقعہ بھارت کے شہر اوڑیسا کے علاقے سونپور میں پیش آیا۔ آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں کہ ایک لڑکی کیلئے اس کا والد ہی سب سے بڑا ہیرو ہوتا ہے مگر روزی کی شادی میں تمام انتظامات اس کے انکل نے کیے کیونکہ اس کے والد کا کچھ ماہ پہلے انتقال ہو گیا تھا جس کا اسے صدمہ پہنچا۔
مزید یہ کہ اسی صدمے سے نکل نہیں پائی تھی کہ اس کے شادی کے دن قریب آ گئے۔ انہی تمام باتوں کی وجہ سے لڑکی کو ہارٹ اٹیک ہو گیا، واضح رہے کہ یہ واقعہ مارچ 2021 کا ہے۔
جس گھر میں دولہن کی ڈولی آنی تھی وہاں دولہن کی موت پر ماتم ہوا:
یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں شادی کی تمام رسمیں اچھے طریقے سے ادا کیں، دولہا دلہن دونوں بہت خوش تھے کیونکہ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ان کی محبت کی شادی تھی۔
مگر جب دلہن پھیروں کیلئے منڈپ کی جانب گئی تو گر گئی اور جاں بحق ہو گئی۔ سونی کماری نامی اس دلہن کی ڈولی جس گھر میں جانی تھیں وہاں ان کی ارتھیاں پہنچیں یہی نہیں بلکہ آخری رسومات بھی دولہے کے گھر پر ہی ادا کی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق نئی نویلی دلہن کا انتقال ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے ہوا۔