منگنی کے بعد ندا کے گھر جانا یاسر نواز کو کیوں مہنگا پڑا؟ یاسر نواز نے نئے انٹرویو میں انکشاف کر دیا

image

ندا یاسر ہوں یا ان کے شوہر یاسر نواز، کسی بھی پروگرام میں جاکر چار چاند لگا دیتے ہیں۔ مداحوں کی پسندیدہ شوبز کی جوڑی اپنی باتوں سے لوگوں کے دل جیت لیتی ہے۔ ہر انٹرویو میں یاندا یاسر اور یاسر نواز کچھ نہ کچھ نئے انکشافات ضرورت کرتے ہیں۔ اب کی بار یاسر نواز نے معروف اداکار و میزبان نعمان اعجاز کے پروگرام میں ایسی بات بتائی کہ لوگ جان کر حیران رہ گئے بہت سے تو اپنی ہنسی ہی نہ روک سکے۔

اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے اس وقت کا واقعہ بتایا جب ان کی ندا کے ساتھ منگنی ہوچکی تھی۔ اداکار نے بتایا کہ جب بطور ڈائریکٹر میرا دوسرا پلے تھا تو میں دن رات اس کو شوٹ اور ایڈیٹنگ کر کے رات کے 4 بجے میں نے اس کی اسکرین تصاویر نکلوائیں تاکہ کاظمی (سُسر) کے گھر جاکر ندا اور اُنہیں اپنا پلے دکھاؤں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے بہت فخر سے پلے لگایا ہوا تھا اور جب ندا کے والد نے دیکھنا شروع کیا تو انہوں نے اتنے کیڑے نکالے جس کے بعد مجھے چِڑ ہوگئی۔ اداکار یاسر نواز نے بتایا کہ اس وقت مجھے ان کی باتیں بری لگیں مگر وہ صحیح کہہ رہے تھے مگر اس وقت میرا موڈ آف ہوگیا تھا۔

دیکھیں یاسر نواز کا ویڈیو انٹرویو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts