ایلون مسک کو پاکستانی میمز کی یہ تصویر کیسے یاد آگئی؟ دنیا کے سب سے امیر آدمی بھی پاکستانی میمز سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے

image

“امریکہ میں عوام چرس پینے کی وجہ سے جیل میں بند ہے اور امریکی حکومت خاتون باسکٹ بال کھلاڑی کو چرس لے جانے کے جرم میں روس سے چھڑانے کی کوشش کررہی ہے۔“

یہ کہنا ہے دنیا کے اب سے امیر اور مشہور کاروباری شخص ایلون مسک کا جنھوں نے امریکی حکومت کے دہرے معیار پر طنز کیا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ایلون نے اپنے طنزیہ ٹوئٹ میں پاکستانی کرکٹ فین صارم اختر کی مشہور زمانہ تصویر بھی استعمال کی جو میمز کی دنیا میں اپنا الگ ہی معیار رکھتی ہے اور طنزیہ مایوسی کے جذبات کا اظہار کرتی ہے۔

ٹوئٹ میں ایلون مسک نے امریکی حکومت پر طنز کیا جو روس میں پکڑی جانے والے باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی جنجر کو جیل سے نکالنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایلون مسک نے طنز کرتے ہوئے اپنے کیپشن میں لکھا کہ “پھر تو یہاں بھی منشیات کے عادی مجرموں کو چھوڑ دینا چاہیئے؟

واضح رہے صارم اختر کی یہ تصویر آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ہے جس میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ کے دوران آصف علی نے کیچ چھوڑ دیا تھا۔ جس کے بعد تصویر فوراً ہی وائرل ہوگئی اور آج بالآخر ایلون مسک بھی اسے شئیر کیے بغیر نہ رہ سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts