مصر کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک حیران کن طبی کارروائی کے دوران مریضہ کے معدے سے 34 لوہے کی کیلیں نکال لیں۔ مریضہ کو شدید پیٹ درد کی شکایت کے باعث شمالی قاہرہ میں واقع کفر الشیخ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق جدید اینڈوسکوپی یونٹ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے بغیر کسی جراحی عمل کے اینڈوسکوپی کے ذریعے کامیاب علاج کیا۔ ایکسرے معائنے سے معدے میں متعدد کیلوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد فوری طور پر اینڈوسکوپی کا فیصلہ کیا گیا۔
شعبہ اینڈوسکوپی کے سربراہ ڈاکٹر مازن درویش کے مطابق مریضہ شدید کمزوری اور طویل عرصے سے معدے کے درد میں مبتلا تھی تاہم اینڈوسکوپی کے دوران تمام کیلیں بحفاظت نکال لی گئیں اور کسی قسم کی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کیلیں نکالنے کے بعد مریضہ کی حالت مستحکم ہے تاہم مریضہ یہ بتانے سے قاصر رہی کہ کیلیں اس کے معدے میں کس طرح پہنچیں۔