روزہ کھولنے جا رہے تھے کہ اچانک موت نے گلے لگا لیا۔۔ تین گہرے دوست جو افطاری سے قبل حادثے کا شکار ہو کر دنیا سے چل بسے

image

سعودی عرب میں دس محرم کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں سعودیہ کے علاقے الھدیٰ میں واقع ایک پراسرار سیاحتی مقام جسے’دنیا کے کنارے‘ کے نام سے جانا جاتا ہے کے گڑھے کے قریب تین دوست ایک حادثے کے دوران اس وقت چل بسے جب وہ عاشورہ کے دن روزے کی حالت میں تھے اور افطار کے لیے وہاں جا رہے تھے۔

تینوں دوست عاشورہ کے روز بلندی پر پہنچے جہاں انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ ان کی زندگی کا آخری وقت ثابت ہوگا۔

حادثے میں فوت ہونے والے ایک نوجوان کے رشتہ دار وجدی سیف القائد نے بتایا کہ ان کے چچا عاصم اور ان کے دو دوست حامد العقبہ اور ہاشم السروری جو آپس میں گہرے دوست تھے اس گڑھے میں گر کر فوت ہوگئے۔ وہ تینوں ایک ہی گاڑی میں وہاں پہنچے تھے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تینوں دوست عاشورہ کے موقع پر باہر نکلنے اور ہدیٰ میں افطار کرنے کی غرض سے گڑھے کے کنارے پر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی الٹ گئی اور وہ روزے کی حالت میں فوت ہوگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts