امریکہ میں گاڑیاں اور ٹرک اغواء کرنے کی وارداتیں تو عام ہیں لیکن اب ایک ایسی واردات سامنے آئی ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
اس بار نامعلوم شخص نے ورس طیارہ ہائی جیک کر لیا اور صرف ہائی جیک ہی نہیں بلکہ اسے اڑانا بھی شروع کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پائلٹ نے طیارہ امریکی ریاست مسیسپی کے ایک سپر اسٹور پر گرانے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ انتہائی نچلی پرواز کے ذریعے شہریوں اور انتظامیہ کو خود میں مبتلا کر رہا ہے۔
پولیس کی جانب سے ہنگامی حالت نافذ کر کے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا جا رہا ہے، جبکہ پلیٹ سے بھی بات چیت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پائلٹ کا موقف تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔