پیاز بستر کے پاس رکھنے سے جھریاں بھی کم ہوتی ہیں اور۔۔ جانیئے رات کو سوتے وقت پیاز بستر میں رکھنے کے کچھ ایسے فائدے جو کم ہی لوگ جانتے ہیں

image

پیاز ہمارے مشرقی کھانوں کا ایک لازمی جز ہے جس کے بغیر اکثر کھانوں میں تو ذائقہ ہی نہیں آتا۔ اس کے علاوہ پیاز کھانے کے بے شمار فوائد بھی ہیں کیوں کہ اس میں سلفیٹ کے علاوہ اینٹی بیکٹریریل خواص بھی پائے جاتے ہیں۔ البتہ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پیاز کو رات سونے سے پہلے بستر کے قریب رکھنے سے کیا فائدے حآصل ہوتے ہیں۔ جان کر آپ بھی اس تریب سے فائدہ اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے

پیاز کوچھیل کر رات سونے سے پہلے بستر کے قریبی ٹیبل یا تکیہ کے پاس رکھنے سے نزلپ، زکام اور کھانسی کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ انیسویں صدی کے آغاز میں ڈاکٹر اپنے مریضوں کو ایسا کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیوں کہ پیاز کے اندر اینٹی بیکٹیریل خصوصیات آلودہ ہوا کو صاف کرتے ہیں جس سے سوئے ہوئے لوگوں کے پھیپھڑوں کی بھی صفائی ہوتی ہے۔

بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ پیاز جلد کو صحت مند بھی بناتی ہے۔ جلد کو خوبصورت اور جھریوں سے پاک بنانے کی بہت سی دواؤں میں پیاز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جلد کو ایک پھولے ہوئے غبارے کی طرح بے شکن بنانے کی طاقت رکھتی ہے۔

پیاز کو کمرے میں رکھنے سے کیڑے مکوڑے بھی نہیں آتے اس کے علاوہ یہ چوہے اور چھپکلیاں بھگانے می بھی مدد گار ہے۔

اگر کسی کو سردی لگ رہی ہو اور سردی کے اثرات سے بخار اور کھانسی محسوس ہو تو ایسی صورت میں ڈاکٹر پیاز کاٹ کر پیروں کے نیچے رکھ کر موزے پہن کر سونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ رات بھر میں سردی اور بیماری کی شدت میں کمی واقع ہوجائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US