نئے مالی سال کے آغاز پر بھاری قرض کی ادائیگی، زرمبادلہ ذخائر میں سوا ارب ڈالر سے زائد کمی

image

نئے مالی سال کے آغاز پر بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگی کے باعث پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ ذخائر سوا ارب ڈالر سے زائد کم ہو گئے جس کی بڑی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی بتائی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر تقریباً 18 ارب 45 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 17 ارب 20 کروڑ ڈالر رہ گئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران ان میں 6.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے جس کے بعد بینکوں کے پاس کھاتہ داروں کے مجموعی ڈالر ڈپازٹس 5 ارب 45 کروڑ ڈالر رہ گئے۔اس طرح ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر بھی تقریباً 24 ارب ڈالر کی سطح سے کم ہو کر 22 ارب 70 کروڑ ڈالر پر آ گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US