پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکوری، مندی کے بادل چھٹ گئے

image

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، تاہم مارکیٹ منفی زون سے نکل کر مثبت انداز میں واپس آگئی۔

کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 178 ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے چلا گیا۔

بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری بڑھنے پر مارکیٹ نے شاندار ریکوری کی اور دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں 570 پوائنٹس تک اضافہ بھی دیکھا گیا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 309 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 178,432 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ 178 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی دوبارہ بحال ہو گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US