چند سیکنڈز میں غلطی تلاش کریں۔۔ بتایئے اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

image

بعض تصاویر انسان کے دماغ کے ساتھ کھیلتی ہیں جیسا کہ اوپر موجود تصویر آپ کو چکما دے سکتی ہے۔ ایسی تصویروں کی انٹرنیٹ پر بھرمار ہے جنہیں سمجھنے میں انسان کا دماغ کچھ وقت لیتا ہے اور پھر اسے غلطی مل ہی جاتی ہے۔

جیسا کہ اوپر موجود تصویر میں ایک شخص بال کٹوانے کے لیے بیٹھا ہے۔ اس کا سائیڈ پوز کیپچر کیا گیا ہے۔ مگر اس میں کیا آپ غلطی تلاش کر سکتے ہیں یا آپ کو کچھ گڑ بڑ نظر آرہی ہے؟

تصویر کو دیکھنے میں چند منٹ لگیں گے ہم آپ کے جواب کے منتظر ہیں۔ آیئے ہم آپ کو جواب بتاتے ہیں۔ دراصل تصویر میں موجود شخص کا کان ہی موجود نہیں جو ایڈٹ کے ذریعے غائب کر دیا گیا ہے۔

پہلی بار مذکورہ تصویر کو دیکھنے میں کسی کا دھیان اس کے کان کی طرف نہیں پڑتا جس کی وجہ سے جواب ڈھونڈھنے میں تھوڑا وقت لگ جاتا ہے۔

تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس تصویر نے دیکھنے والوں کے دماغ کو چند سیکنڈز کے لیے چکرا کر رکھ دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US