سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سیاست دانوں کے بارے میں بتائیں گے جو پہلے کیا کام کرتے تھے؟
فیصل جاوید خان:
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرانے ساتھی فیصل جاوید خان کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ جلسے جلوسوں میں عوام کا لہو گرما دیتے ہیں۔
فیصل جاوید خان نے سیاست کے ساتھ ساتھ آر جے طور پر بھی کام کیا ہے، عوامی ویب نامی ویب سائٹ کے مطابق فیصل جاوید خان نے ایف ایم 99 میں بطور آر جے کام کیا، جہاں وہ "پبلک بولتی ہے" کے نام سے پروگرام کرتے تھے۔
فردوس عاشق اعوان:
پنجاب کی سیاست کی اہم خاتون سیاست دان فردوس عاشق اعوان اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب میں مشہور ہیں۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں فردوس عاشق اعوان نے بطور ہاؤس جاب بھی کام کیا۔
90 کی دہائی میں وہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے گنگا رام اسپتال میں ہاؤس جاب کی، اسی دوران انہوں نے سوسائٹی فار ہیلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ ایکس چینج کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا تھا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد:
مشہور خاتون سیاست دان ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی ہمت اور حوصلے سے پاکستانیوں کو ایک ایسی ہمت والی راہ دکھائی ہے جو سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
1978 میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری لینے والی یاسمین راشد نے 1996 سے 1999 تک راولپنڈی میڈیکل کالج میں بطور پروفیسر ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ جبکہ کنگ ایڈرڈ میڈیکل یونی ورسٹی میں بطور Head of the Obstetrics & Gynaecology Department کام کر چکی ہیں۔
شہباز گل:
شہباز گل بھی کسی سے کم نہیں ہیں، بلکہ وہ سیاست میں رہنے کے ساتھ ساتھ امریکی یونی ورسٹی آف ایلیونوائز اُربانہ میں بطور کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کام کر رہے ہیں۔
اسسٹنٹ پروفیسر کے علاوہ کئی یونی ورسٹیز میں وزٹنگ فیکلٹی کے طور پر لیکچرار کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
اسد عمر:
اسد عمر نے مشہور کمپنی اینگرو کو بطور بزنس تجزیہ کار جوائن کیا تھا، اور پھر 1997 میں اینگرو پالیمر اور کیمیکلز کے سی ای او کے طور پر کام کرنے لگے۔ 2004 میں اسد عمر اینگرو کارپوریشن کے صدر بھی بن گئے تھے۔
مارکیٹینگ اور مینجمنٹ کی فیلڈ میں بہترین کارکردگی پر اسد عمر کو 2009 میں ایوارڈ آف ایکسی لینس کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔