شہید کی بیوہ سے زیادہ شہید کی ماں بننے کی خوشی ہے ۔۔ میجر ناصر خالد حسین کی والدہ اپنے بیٹے کی شہادت پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں

image

شہید کی ماں قوم کے لئے وہ مثالی ماں کہلاتی ہے جس کے پاس صبر و استقامت کا وہ حوصلہ ہوتا ہے جو سب کچھ جانتے ہوئے بھی اپنے بچوں کو فوج میں بھیجنے کے قابل بناتی ہیں اور ساری زندگی اپنے لختِ جگر کو ملک کی خدمت میں پیش کردیتی ہیں جبکہ جانتی ہیں کہ ان کے لختِ جگر کی زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں وہ کبھی بھی دامن چھڑا کر جا سکتا ہے۔

03 ستمبر 2020 کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملے میں لیفٹیننٹ ناصر خالد ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔

والدہ بیٹے کو یاد کرتے ہوئے رو پڑتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ: " 2001 میں شوہر دنیا سے گئے وہ بھی شہید ہوئے تے، میرے لیے اعزاز کی بات تھی کہ شہید کی بیوہ ہوں اور ان کے بچوں کو اکیلے سنگل ماں بن کر پالا اور فوج میں بھیجا اور اگر میرے 50 بیٹے بھی ہوتے تو میں ان کو بھی فوج اور ملک کی خاطر قربان کردیتی۔ "


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US