اللہ کا شکر ہے ! کرکٹر محمد عامر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

image

کرکٹر محمد عامر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ! اللہ نے ہمیں بیٹی سے نوازا۔ ساتھ ہی انہوں نے بچی کی تصویر بھی شیئر کردی۔

اس بچی کا نام انہوں نے آریا عامر رکھا ہے۔ اس سے قبل ان کے 2 بیٹیاں اور بھی ہیں جن کے نام منسا عامر اور زویا عامر ہیں۔ محمد عامر کے چاہنے والے ان بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد بھی دے رہے ہیں اور ننھی گڑیا کے اچھے نصیب کی دعائیں بھی دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US