بگ بیش میں بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری، آج بھی ایک رن بناکر آؤٹ

image

پاکستان کے بابراعظم کا آسٹریلیا میں ہورہی بگ بیش میں ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کھیلے گئے میچ میں سڈنی سکسرز کی طرف سے بابر اعظم 7 گیندوں پر آؤٹ ہونے سے پہلے صرف ایک رنز کر پائے۔

دوسری طرف ان کے ساتھ ہی اوپنر اور کپتان سٹیو سمتھ نے 54 رنز کر دیے۔ سمتھ کی بیٹنگ اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن کے 50 رنز کی بدولت سڈنی سکسرز نے برز بن ہیٹ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کے فاسٹ بالر زمان خان نے سمتھ کو آؤٹ کیا اور تین اوورز میں 21 رنز دیے۔

یاد رہے کہ پچھلے میچ میں سمتھ اور بابر اعظم کے درمیان کشیدگی ہوگئی تھی جب آسٹریلیا کے کپتان نے سنگل لینے سے انکار کیا جس پر بابر اعظم ناراض ہوگئے اور جب وہ اگلے اوور میں آؤٹ ہو کے گئے تو انہوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار باؤنڈری لائن پر اپنے بلے کے ساتھ کیا۔

بابر اب تک بگ بیش میں 7 میچز میں صرف دو دفعہ اپ سنچریز کر پائے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US