نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں اندور شہر میں 337 کا ہدف دے دیا۔
نیوزی لینڈ کی اننگز میں ڈیرل مچل 137 اور گلینڈ فلپس 106 رنز نے مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 212 رنز کی کی شراکت کی ہے۔ ڈیرل مچل کی سیریز میں دوسری لگاتار سنچری ہے، دوسرے ون ڈے میں بھی انہوں نے سنچری ماری تھی۔
ارشدیپ سنگھ اور ہرشت رانا نے تین تین وکٹیں لیں مگر دونوں نے مل کر 147 رنز اپنے 20 اوورز میں دے دیے۔ رانا سب مہنگے ترین بالر ثابت ہوئے اور اپنے 10 اوور میں انہوں نے 84 رنز دے دیے۔
بھارت نے اندور کے چھوٹے گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ یاد رہے کہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔