پاکستان کی انڈر 19 ٹیم پیر کے دن آئی سی سی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنا اہم میچ کھیلے گی۔
سپر سکس کے مرحلے میں جانے کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا لازم ہے کیونکہ وہ اپنا پہلا میچ انگلینڈ سے 37 رنز سے ہار گئے تھے اور قیمتی دو پوائنٹس ضائع کر دیے۔
پاکستان ٹیم کے بولنگ کو راؤ افتخار انجم نے آج امید ظاہر کی کہ پاکستان یہ میچ جیت سکتا ہے کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے پچھلے چھ مہینے سے ورلڈ کپ کے لیے تیاری کی ہوئی ہے۔
انجم نے کہا کہ ہمارے لیے پہلا میچ ہارنا اور 200 سے زیادہ رنز دینا مایوس کن رہا لیکن اس میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر کل اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھلاڑی پورے جوش و جذبے کے ساتھ اتریں گے۔
واضح رہے کہ میچ زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلا جائے گا اور اس سے پہلے پاکستان اور اسکاٹ لینڈ تین دفعہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں ہی آمنے سامنے آچکے ہیں۔ اور تینوں بار پاکستان نے ان کے خلاف میچ جیتے ہیں۔
2020 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے آخری بار ان کو شکست دی تھی۔ آج پاکستانی کھلاڑیوں نے ہرارے میں لمبی ٹریننگ سیشن کی اور کل کے میچ کی تیاری کی۔