لالچی عورت نے کروڑوں روپے ہتھیائے لیکن پھر بھی جیل جانا پڑا ۔۔ ڈرامہ وہ پاگل سی کی آخری قسط پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

image

نجی ڈرامہ چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیرل وہ پاگل سی کی آخری قسط نشر کر دی گئی جس پر سامعین نے اظہار خیال کیا۔ یہ ڈرامہ سعدیہ اختر نے لکھا ہے۔ اس کے ہدایت کار سید فیصل بخاری ہیں۔

ڈرامے میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکاروں کی کاسٹ میں بابر علی، حرا خان، زوباب رانا، عمر شہزاد، سعد قریشی، زارا احمد، فوزیہ مشتاق، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر، طلعت شاہ، انعم تنویر، عریض چوہدری، شازیہ قیصر، فرح ندیم، اویس شیخ عبداللہ جاوید، عدنان سعید شامل ہیں۔

ڈرامے کی آخری قسط میں دکھایا گیا کہ ذہین اور سارہ کی شادی ہوگئی، احسن حیات نے بھی ذہین کو بطور داماد قبول کرلیا۔

ادھر شازما نے اپنے ہی بوائے فرینڈ وہاج کی جان لے لی۔ شازما کی والدہ انہیں فرار کروا رہی ہوتی ہیں کہ اس دوران پولیس آپہنچتی ہےاور انہیں گرفتار کرکے لے جاتی ہے۔

آخر میں عدالت شازما کو وہاج حیدر کو قتل کرنے اور احسن حیات کے ساتھ فراڈ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

مذکورہ ڈرامہ مداحوں کو بہت پسند آیا اور آخری قسط پر بھرپور تعریفیں کرہے ہیں۔ انہوں نے پورے ڈرامے میں جوڑے کی کہانی پسند کیا اور اختتام سے لطف اندوز ہوئے۔

صارفین نے اس ڈرامے کی آخری قسط پر کن خیالات کا اظہار کیا دیکھیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ صبر کا نتیجہ کہلاتا ہے۔

ایک اور صارف نے تبصری کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کا ہر حصہ بہت زبردست تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow