اتنی امیر ہونے کے باوجود 100، 50 روپے بھی نہ دیے ۔۔ غریب بچی کو نظر انداز کرنے پر کاجول تنقید کا نشانہ بن گئیں! ویڈیو وائرل

image

ہونا تو یہی چاہئے کہ جب اوپر والا انسان کو کسی نعمت سے نوازے تو وہ اس کے بندوں کا حصہ بھی اس نعمت میں ضرور رکھے مگر کچھ لوگ ایسا نہیں کرتے۔ ایسا ہی کچھ بھارت کی معروف اداکارہ کاجول کے ساتھ ہوا جو غریب بچوں کی مدد نہ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بن بیٹھیں۔ ویڈیو دیکھیں

اس ویڈیو میں اداکارہ ایک شاپنگ مال سے نکلتی دکھائی دے رہی ہیں اسی دوران ایک غریب بچی کاجول کے قریب آتی ہے اور پیسے مانگنے لگتی ہے۔ کاجول بچی کے سر پر ہاتھ پھیرتی ہیں اسے مسکرا کر دیکھتی ہیں اور آگے بڑھ جاتی ہیں۔ گاڑی میں بیٹھ کر بچی کو کچھ دیتی ہیں۔ اسی دوران ایک اور بچہ آجاتا ہے اور کچھ مانگنے لگتا ہے مگر کاجول اسے نظر انداز کر کے صرف مسکرانے پر اکتفا کرتی ہیں۔

کیا یہ بچوں کو سو، پچاس روپے بھی نہیں دے سکتی تھیں؟

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ کاجول کو ان کے سرد رویے پر کافی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کاجول اتنی امیر ہیں ان کو معصوم بچوں کی مدد کردینی چاہیے تھی۔ کیا وہ بچوں کو 100، 50 روپے بھی نہیں دے سکتی تھیں؟ جب کہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مانگنے والے بچوں کو پیسے دینا ان کی عادت خراب کردیتا ہے اور وہ کبھی بھی محنت کر کے کمانے پر توجہ نہیں دیتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow