“مجھے کسی ایوارڈ کی تمنا نہیں ہے۔ جب اپنے پیسوں سے ان بچوں کے دل کا آپریشن کرواتی ہوں تو جو خوشی ملتی ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔ اب تک 2 ہزار بچوں کے دل کا مفت آپریشن کرواچکی ہوں“
یہ کہنا ہے پلک رچل کا جو بھارت کی ریاست مدھیا پردیش سے تعلق رکھتی ہیں۔ پلک پیشے کے لحاظ سے گلوکارہ ہیں لیکن ان کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ پنے پیسے اپنی ذاتی چکا چوند پر نہیں بلکہ ایسے بچوں کے علاج پر خرچ کرتی ہیں جو دل کے مریض ہیں اور ماں باپ کی غربت کی وجہ سے دل کا آپریشن نہیں کرواسکتے۔
بچپن سے لوگوں کے دل کا آپریشن کروا رہی ہوں
اپنے اس عظیم کارنامے کے بارے میں پلک کہتی ہیں کہ “اگر میں گلوکارہ نہ ہوتی تو دل کی سرجن ہوتی۔ بچپن سے ہی بچوں کے دل کے آپریشن میں پیسے خرچ کررہی ہوں۔ جب بھی کوئی کنسرٹ کرتی ہوں اس سے کمائے جانے والے سارے پیسے بچوں کے دل کی سرجری میں دے دیتی ہوں۔ ان تک2 ہزار بچوں کے آپریشن کروا چکی ہوں اور شکر ہے کہ وہ سب کامیاب ہوئے ہیں“
بہن بھائی اسپتال بنا کر بچوں کا علاج کرنا چاہتے ہیں
اس نیک کام میں پلک اکیلی نہیں بلکہ ان کے بھائی پلش بھی ان کے ساتھ ہیں اور ان کا بھی یہی ماننا ہے کہ زندگی میں کچھ بھی حاصل کرلیں اور کتنے ہی انعام کیوں نہ جیت لیں لیکن سب سے بڑا اطمینان اور خوشی ان بچوں کو مسکراتے دیکھ کر ہوتی ہے۔ پلک اور پلش دونوں اب بچوں کے مستقل علاج کے لئے اسپتال بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔