جانوروں کے بچے بھی اسی طرح شرارت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں، جس طرح انسان کے بچے کرتے ہیں، لیکن ان کے انداز سب کو بھا جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک رپورٹر کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں وہ براہ راست پروگرام میں ہاتھیوں سے متعلق معلومات دے رہا تھا، کہ اسی دوران پس منظر میں ہاتھیوں کا جھنڈ بھی موجود تھا۔
ان ہاتھیوں کے جھنڈ میں بیشتر ہاتھیوں کے بچے تھے جو کہ اپنی شرارتوں کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ یہاں بھی ہوا، رپورٹر ناظرین تک سیر حاصل معلومات شئیر کر رہا تھا کہ ایسے میں پس منظر میں ہاتھیوں کے بچے آپس میں شرارتیں کر رہے تھے، پس منظر یہ سب ہو رہا تھا تو کافی اچھا معلوم ہو رہا تھا۔
لیکن اچانک سے یہی ہاتھی کے بچے رپورٹر کے اتنے نزدیک آ گئے کہ اب مشکل ہو رہی تھی، کیونکہ ایک اس کے کیمرے کے فریم کو کاٹ رہا تھا تو دوسرا اس کے پر اپنی سونڈھ گھما رہا تھا۔
دونوں صورتوں میں پریشانی رپورٹر کو ہی ہو رہی تھی، لیکن پیچھے سے سونڈھ گھمانے والے ہاتھی کے بچے نے تو حد ہی کردی، کیونکہ وہ رپورٹر کو بولنے تک نہیں دے رہا تھا۔
ایسے میں رپورٹر نے اپنا کام روکنے کافیصلہ کیا کیونکہ وہ خود مزاق بنتا جا رہا تھا، سوشل میڈیا پر ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔