اتنی لمبی ناک، کیا ایسا حقیقت میں ہے ۔۔ دنیا میں سب سے لمبی ناک والا یہ شخص کون ہے؟

image

لمبے بال یا لمبا قد ہونا ایک اچھی چیز سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اگر کسی کی ناک ضرورت سے زیادہ لمبی ہو تو چہرہ خوفناک دکھائی دینے لگتا ہے۔ سب سے لمبی ناک کا ریکارڈ اس وقت ترکی سے تعلق رکھنے والے مہمت اوزیوریک کے پاس ہے۔ ریکارڈ کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکاڑ نے گزشتہ سال نومبر میں کی تھی، اور اس کی پیمائش 3.46 انچ ہے۔

مگر دنیا میں ایک ایسا شخص بھی گزرا ہے جس کی ناک کی لمبائی اتنی زیادہ تھی کہ وہ اپنے وقت میں ریکارڈ ہولڈر شخص تھا۔ تھامس ویڈ ہاؤس برطانوی تماشہ گر تھا، اسے اپنی لمبی ناک کی وجہ سے دنیا بھی میں مقبولیت ملی۔

تھامس ویڈہاؤس کی ناک کی لمبائی 7.5 انچ (19 سینٹی میٹر) تھی۔مذکورہ شخص کی ناک کے حوالے سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ اور اس ٹوئٹ کو تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار صارفین نے پسند کیا ہے اور7 ہزار 200 سے زیادہ صارفین نے اسے ری ٹوئٹ کیا ہے۔

GWR نے مسٹر ویڈرز کے کارنامے کو بھی تسلیم کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر کہا، تاریخی بیانات ہیں کہ تھامس ویڈرز، جو 1770 کی دہائی میں انگلینڈ میں رہتے تھے اور ایک ٹریول فریک سرکس کا حصہ تھے۔

تھامس کی وفات 1780 میں ہوئی تھی، اب اس کا ایک مومی مجسمہ بنایا گیا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ تھامس کو اپنی منفرد لمبی ناک سے بہت لگاؤ تھا کیونکہ اسی ناک کی وجہ سے وہ دنیا بھر میں مشہور ہوئے تھے۔ اب ان کے صرف مجسمے ہی لوگ دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ آخر اس کی اتنی لمبی ناک حقیقت میں کیسی دکھائی دیتی ہوگی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts