مائیں ہر وقت اپنے گھر والوں کی کفالت کے لیے دن بھر محنت کرتی ہیں۔ اسے یہ پریشانی ہر وقت کھائے رہتی ہے کہ اس کے گھر کے کسی فرد کو کوئی پریشانی درپیش نہ ہو چاہے وہ خود جتنا بھی تکلیف برداشت کرے۔
مائیں جتنا کام کرتی ہیں ہم اس کا ایک فیصد بھی ادا نہیں کرسکتے۔ تو کیوں نہ ان کے لیے کچھ ایسا کیا جائے جو ان کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئے۔
بالکل ایسا کیا ہے بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے جس نے اپنی والدہ کو خوبصورت تحفہ دے کر دن کو یادگار بنا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جا رہی ہے۔
جذباتی مناظر کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ماں فرش پر بیٹھی کھانا پیش کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
بیٹا ماں کے پیچھے ہاتھ میں سونے کی ہار لیے کھڑا ہے۔ اس کے بعد وہ اسے اس کی گردن میں ڈالنے کے لیے آگے بڑھا۔ اس دوران ماں ایک خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ سکون سے اپنی جگہ بیٹھی رہی۔ خاتون کو جب معلوم ہوا کہ بیٹا اس کے لیے سونے کا ہار لایا ہے تو ان کے چہرے کی مسکراہٹ بتا رہی تھی کہ وہ بہت خوش ہوگئی ہیں۔
پھر خاتون سونے کی ہار صحیح طریقے سے پہنتی ہے جن کی خوشی دیکھنے لائق ہوتی ہے۔ یہ ویڈیو ٹوئٹر ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے۔ جس کا کیپشن تھا،ممی کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ۔
اس کلپ نے بہت سارے لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔ ٹویٹر پر مذکورہ ویڈیو کو 10 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔