اگر کھلونے کی بیٹری ختم ہو گئی تو بابا کیا کرے گا؟ لیزر پستول سے جن نکالنے والے انوکھے بابا کی ویڈیو

image

پھونک مار کر جن نکالنے والے بابا، ڈنڈے مار کر جن نکالنے پیر بابا، زیتون کا تیل لگا کر جن نکلانے والے بابا جیسے جعلی عاملوں کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔

ان سب کے بعد اب لیزر پستول سے جن نکلانے والے بابا میدان میں آگئے ہیں جن کی ویڈیو پر صارفین حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں تو کچھ انہیں جعلی پیر قرار دے کر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ بات تو واضح ہی ہے کہ لیزر پستول سے جن نہیں نکالے جا سکتے لیکن ویڈیو میں ایسے مناظر دیکھنے کو ملے کیسے واقعی لیزر پستول سے بابا خاتون کے اندر سے جن نکال رہے ہوں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بابا سفید لباس اور ٹوپی سر پر پہنے اپنے سامنے بیٹھی خاتون کی طرف لیزر پستول چلا رہے ہیں۔ پستول سے مختلف ساؤنڈ سنائی دے رہے ہیں۔ بابا جی دونوں ہاتھوں میں پستول سے خاتون کے اندر سے جن نکالنے میں مصروف ہیں اور خاتون اس طرح بے چین ہیں جیسے ان کے اندر سے جن نکل رہا ہو۔ ویڈیو کہاں کی ہے یہ نہیں معلوم ہوسکا۔

ایک صارف ویڈیو پر لکھتے ہیں کہ اگر بابا کی پستول کی سیل ختم ہوگئے تو وہ کیا کرے گا؟

ایک اور صارف اس ویڈیو پر لکھتے ہیں کہ اس عورت کے دس روپے کاٹ اوور ایکٹنگ کے

ویڈیو کی حقیقت یہی ہے کہ یہ صرف جعلی کام ہے، ممکن ہوسکتا ہے کہ مقبولیت حاصل کرنے کے لیے یہ ویڈیو پری پلان تیار کی گئی ہو کیونکہ سوشل میڈیا پر آئے روز اس طرز کی ویڈیوز آتی رہتی ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts