عمران خان بھی یہ چپل پہنتے ہیں۔۔ اس عام سی چپل میں ایسی کیا خاص بات ہے جو اس کی قیمت لاکھوں میں ہے؟

image

“عمران خان بھی یہ چپل بہت شوق سے پہنتے تھے۔ صرف وہی نہیں مشہور گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اور بہت سے مشہور سیاستدان زری والے جوتے پہننا پسند کرتے ہیں“

یہ کہنا ہے چکوال کی تحصیل لاوہ سے تعلق رکھنے والے کاریگر جہان خان کا جو وہاں کی مشہور زمانہ چپل “کھیڑی“ بنانے کا کام کرتے ہیں۔ جہان خان کا کہنا ہے کہ ان کے کارخانے میں بنائی جانے والی کھیڑیاں ملک بھر کے لوگ پسند کرتے ہیں۔ ان کھیڑیوں کی قیمت کم سے کم 25 ہزار سے شروع ہوتی ہے اور ڈیڑھ لاکھ تک جاتی ہے۔

لاکھوں کی اس چپل میں خاص بات کیا ہے؟

صرف چپل کی قیمت اتنی زیادہ کیوں ہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے جہان خان نے بتاہا کہ زری والی کھیڑی پر زیادہ تر ہاتھ سے کام کیا جاتا ہے جو مضبوط اور خوبصورت ہوتا ہے اسی وجہ سے یہ چپلیں مہنگی ہوتی ہیں کیوں کہ ایک ایک چپل بنانے میں کئی مہینوں کی محنت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ گائے کا اصلی چمڑا استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے قیمت بڑھ جاتی ہے۔

کئی ثقافتوں کا حصہ

زری والے جوتے کڑھائی کی وجہ سے ہر لباس کے ساتھ جچتے ہیں اس لئے انھیں سادہ لباس کے علاوہ شادیوں اور مہندی کے فنکشنز میں بھی پہنا جاتا ہے۔ زری والی کھیڑیاں پاکستان کی کئی علاقوں کی ثقافت کا حصہ ہے۔ لوگ خاص موقعوں پر پہننے کے لئے کئی ماہ پہلے ان کھیڑیوں کا آرڈر دیتے ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts