خوشی کا موقع ہے یا پھر کسی کی میت ۔۔ شادی کی تقریب میں دولہے کی تابوت میں انٹری کیوں ہوئی؟ حقیقت آپ کو ہلا کر رکھ دے گی، ویڈیو

image

آج کل کی شادیاں پہلے کی شادیوں کی طرح سادہ سی نہیں ہوتیں بلکہ اب مختلف چیزیں اور رسومات شامل کر کے شادی کے دن کو یادگار بنایا جاتا ہے۔ جیسا کہ آج کل کی شادیوں میں دولہا دلہن کی دروازے سے انٹری کی جاتی ہے جسے لوگ اپنی نشستوں سے بیٹھ کر انجوائے کرتے ہیں اور ویڈیوز بناتے ہیں۔

وہیں غیر ملکی شادیوں میں بھی دولہا اور دلہن کی انٹری کی جاتی ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔ ایک ایسی منفرد شادی کی انٹری سامنے آئی ہے جس میں یہ سمجھنا مشکل ہوجائے کہ خوشی منانی ہے یا پھر دکھ۔

جی ہاں! امریکا میں ہونے والی شادی میں دولہا کی انٹری کی گئی وہ بھی کسی گھوڑے یا گاڑی میں نہیں بلکہ ایک تابوت میں رکھ کی گئی کہ مدعو کیے گئے مہمان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

شادی میں آئے مہمانوں کے درمیان سے چند افراد دولہے کے تابوت کو لیکر ان کے درمیان سے گزرے تو وہ پریشان ہی ہوگئے۔ کالے رنگ کے تابوت کے اندر دولہے کو لایا گیا۔

شادی میں شرکت کرنے والے مہمان تابوت کو دیکھ کر یہ سمجھے کہ اِس کے اندر کسی کی لاش ہے، تاہم جب انہوں نے تابوت میں سے دولہے کو نکلتے دیکھا تو انہیں بالکل یقین نہ آیا کیونکہ ان کے ذہنوں میں یہ خیال دور دور تک نہیں تھا۔

خیال رہے اس وائرل ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts