فٹبال میچ سے پہلے اسلام پر بیان سُنا ۔۔ قطر فٹبال ورلڈ کپ کے لیے آئے 4 نوجوانوں نے کیسے اسلام قبول کر لیا؟

image

فٹبال ورلڈ کپ کا بخار جہاں سر چڑھ کر بول رہا ہے، وہیں سوشل میڈیا پر قطر میں ہونے والے دنیا کے سب سے مہنگے ترین ایونٹ سے متعلق دلچسپ لمحات اور چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر قطر میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں مشہور اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج پر موجود ہیں اور اُن کےساتھ چند نوجوان بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کلمہ طیبہ پڑھ رہے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک ان نوجوانوں کو کلمہ پڑھا رہے ہیں۔

دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 4 نوجوانوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر اسٹیج پر ہی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے واضح رہے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو قطر کی حکومت کی جانب سے خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts