فیفا ورلڈ کپ نے جہاں دنیا بھر میں سب کی توجہ حاصل کی وہیں کئی ایسی میمز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں کچھ ایسی دلچسپ میمز وائرل ہیں، جنہوں نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
مشہور فٹبالر رونالڈو نے بھی اب پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی طرح مہم چلانا شروع کر دی ہے، ایسا ہی کچھ اس میم میں بتایا گیا ہے، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کے پوسٹر پر لکھا تھا کہ ہاتھوں میں ہاتھ دو، رونالڈو کا ساتھ دو۔
دوسری جانب اسی پوسٹر پر این اے 22 قطر بھی لکھا ہے، تاہم یہ صرف ایک میم ہی ہے۔
اسی طرح ایک اور میم کافی وائرل ہے، جس میں رونالڈو اور میسی دونوں ایک فوٹوں میں موجود ہیں، دونوں کھلاڑی شطرنج کا کھیل کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ رونالڈو اور میسی پاکستان کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں، اس تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
رونالڈو ایک اور میم بھی کافی وائرل ہے، جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کی شرٹ پہنے تیار ہو کا اشارہ کر رہے ہیں، ساتھ ہی بلے کا نشان بھی موجود ہے۔
جبکہ ایک اور میم میں ایک شخص اُس بٹن کو دبانے میں تذبذب کا شکار ہے، جو کہ اُس لیے خطرہ پیدا کر سکتا ہے، پریشانی کی بات یہ بھی ہے کہ اسے معلوم ہی نہیں کون سا بٹن خطرناک ہے۔ ایک طرف فیفا ورلڈ کپ تو دوسری جانب امتحان کی تیاری۔
ایک میم بھارت اور اے بی ڈی ولئیرز کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا، جس میں اے بی ڈی ولئیرز کی پیشن گوئی کو بتایا گیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور برازیل کے درمیان کھیلا جائے گا۔