چلتی گاڑیوں کے بیچ میں آنے والے کو پولیس نے نوکری دے دی ۔۔ عرب ملک میں پاکستانی شخص نے ایسا کیا کیا جو اس انعاموں کی بارش ہو گئی؟ دیکھیے

image

پاکستانی جہاں کہیں بھی جاتے ہیں، تو اپنے ملک کا نام روشن کر ہی جاتے ہیں، چاہے اپنے اعمال کی بنا پر ہو یا پھر اپنے خوش اخلاق کی بنا پر۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی پاکستانی کے بارے میں بتائیں گے۔

پاکستان کے علاقے جنوبی وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے شخص نے دبئی کی سڑک کے بیچ و بیچ کھڑے ہو کر وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے، جو شاید بہت سے لوگ کرنے سے گبھرا جاتے ہیں۔

محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے اس پاکستانی نے دبئی کی ایک سڑک کا ٹریفک سگنل خراب دیکھا، ساتھ ہی یہ بھی دیکھا کہ ٹریفک کی روانی سگنل کے خراب ہونے کے سبب کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

جو کہ خطرناک بھی ہو سکتی ہے اور پریشان کن بھی۔ بس اسی وجہ سے اس پاکستانی نے ٹریفک کو کنٹرول کرنا شروع کیا، حاضر دماغی نے شہر کی اہم شاہراہ پر ٹریفک جام کی صورتحال سے کئی شہریوں کو بچایا، وہیں موجود ایک اور شہری نے اس پاکستانی کی ویڈیو بنا لی، جسے بعدازاں سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کیا گیا۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کی تو توجہ حاصل کی تاہم دبئی پولیس کی بھی خوب توج سمیٹی اور پولیس نے فیصلہ کیا کہ اس شخص کو انعام دیا جائے۔

دبئی پولیس نے شخص کو 50 ہزار درہم یعنی پاکستانی 30 لاکھ سے زائد کی انعامی رقم دی، ساتھ ہی دبئی پولیس میں نوکری دینے کا اعلان کیا، لیکن اس شخص کا صرف ایک ہی موقف تھا کہ اس نے یہ سب کسی انعامی رقم حاصل کرنے کی نیت سے نہیں کیا بلکہ پریشانی سے بچانے کے لیے مدد کی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts