بچوں کی شرارتیں کبھی کبھار ان کے والدین پر بہت بھاری پڑتی ہیں اور ان کی غفلت کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑجاتا ہے۔
ایک ایسی ہی دل دہلا دینے والی ویڈیو میں دیکھنے کو ملا جب ایک معصوم بچے کا سر کھڑکی میں اٹک گیا اور وہ دیر تک سر پھنس جانے سے لٹکتا رہا۔
رپورٹس کے مطابق 2 سالہ بچہ چوتھی منزل کی کھڑکی سے لٹک رہا تھا۔ اس کا سر حفاظتی سلاخوں کے درمیان پھنس گیا۔ پھر دو نوجوانوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ طور پر بچے کی جان کو محفوظ بنایا۔ کھڑکی کی سلاخوں کے درمیان بچے کا سر زیادہ دیر تک پھنسا رہنے پر ان کی جان بھی جا سکتی تھی۔
پڑوسی نوجوان اپنے تیسرے فلور کی کھڑکی سے نکل کر اس بچے کی جان بچانے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ پہلے وہ دونوں اوپر چڑھتے ہیں اور ہاتھ بڑھا کر بچے کو سہارا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب ہاتھ بچے تک نہیں پہنچ پاتا تو دو اسٹول رکھ کر بچے کے پاؤں کے نیچے رکھ دیتے ہیں۔ بچہ خود بھی کوشش کر رہا ہوتا ہے کہ کسی طرح وہ اپنا سر نکال لے مگر ایسا ممکن نہ ہوسکا۔
رپورٹس کے مطابق بچے کے والدین اس مصیبت کے وقت گھر پر موجود نہیں ہوتے۔ بچے کی جان کیسے بچتی ہے پوری ویڈیو دیکھیں۔