دہلی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے سن کر والدین کے پیروں تلے شاید زمین تنگ ہو جائے کہ کوئی ماں باپ اتنے بھی ظالم ہو سکتے ہیں کہ سگی بیٹی ایوشی کو مار کر اس کی لاش کو سوٹ کیس میں بند کرکے ٹھکانے لگا دیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک سنگ دل باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کردیا اور ماں نے لاش کے ٹکڑوں کو سوٹ کیس میں رکھنے میں مدد کی۔
پولسی کے مطابق لڑکی ایوشی کی لاش یمونا ایکسپریس وے کے قریب سوٹ کیس میں برآمد ہوئی۔
جب تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ نتیش یادیو نامی والد نے اپنی بیٹی کو گولی مار کر قتل کیا اور پولیس کو یہ کہا کہ میری بیٹی مجھے بتائے بغیر کچھ دنوں سے گھر سے غائب ہے۔
لیکن حقیقت یہ سامنے آئی کہ بیٹی ایوشی نے کسی سے پسند کی شادی کرلی تھی جس کی بناء پر والد نے اس کو یوں قتل کردیا۔
پولیس تحقیقات کے مطابق ایوشی نے دوسری برادری کے لڑکے چھاتراپال سے شادی کرلی تھی اور اس بارے میں اپنے والدین کو نہیں بتایا تھا جس کی وجہ سے والد نے غصے میں بیٹی کو ماردیا۔،
ایوشی کی لاش کا چہرہ اور سر خون آلود تھے جبکہ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔
واقعےکے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔