تلاوت قرآن پاک سے ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا گیا جبکہ اس سے پہلے یہی تقریب مختلف ممالک میں ناچ گانوں سے شروع ہوا کرتی تھی۔ قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کا آغاذ معذور حافظ قران غانم لالمفتاح نے سورہ حجرات کی آیات سے کیا جس میں توحید اور مساوات کا درس دیا گیا ہے۔
یہ تلاوت دنیا کے 500 بڑے چینلز پر دکھائی گئی۔ شاندا افتتاحی تقریب میں قطر کی روایات، ثقافت کے ساتھ ساتھ دنیا کی ثقافت کو بھی متحد کرنے کی کوشش کی گئی۔ غانم قطر کی ایک مشہور و معروف شخصیت ہیں۔
یہ 5 مئی 2002 کو پیدا ہوئے ، ابتائی تعلیم کیلئے جب والدہ انہیں اسکول میں داخل کروانا چاہتی تھیں تو کسی اسکول نے انہیں داخلہ دینے کی رضامندی ظاہر نہیں کی ۔
کیونکہ انہیں ایک ایسی بچپن سے ہی بیماری تھی، جس میں ریڑھ کی ہڈی کے نیچلے حصے کی نشونما نہیں پاتا بہر حال جب انہیں ایک اسکول نے داخلہ دیا تب بھی وہاں ان کے ساتھ کوئی بچہ کھیلتا، یا پھر ٹھیک سے بات بھی نہیں کرتا تھا۔ مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہی وجہ ہے کہ یہ آج قطر کے معروف موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔