شادی ایک رنگ برنگا تہوار ہوتا ہے مگر آج کے اس دور میں انسان ایک ہی بیوی کے ساتھ اچھے سے گزارا کر لے وہ ہی بڑی بات ہے۔ پر ایک ایسا بھی شخص ہے جس کی چوتھی شادی نے اسے ہر جگہ مشہور کر دیا۔
اس شخص کا نام ہے نورا ولوا میگا جی جو کہ باچی ریاست زانگو وارڈ کا رہائشی ہے۔اس کے ساتھ ہوا کچھ یوں ہے کہ جیسے ہی اس نے چوتھی شادی کی کچھ وقت کے بعد چوتھی بیوی نے 4 بچوں کو جنم دیا۔ جس کے بعد یہ 13 بچوں کے والد بن گئے۔
یہی نہیں ان کا یہ کہنا ہے کہ میرا خواب ہے کہ میں 40 بچوں کا باپ بنوں، امید ہے اللہ میرا یہ خواب پورا کرے گا۔
یہی نہیں 13 بچوں کے والد کہتے ہیں کہ اپنے تمام بچوں کی پرورش مشکل اور مہنگا کام ہے مگر میں پوری کوشش کروں گا انہیں بہترین زندگی دینے کی اور ان کے اخراجات اپنے کار پینٹر کے کام اور بیویوں کے تجارت کے کام سے پوارا کروں گا۔ البتہ یہ بچے اللہ پاک کا ایک بڑا تحفہ ہیں۔
ان چار بچوں سے پہلے 2 بچے 48 گھنٹے مییں ہوئے جبکہ باقی دو بچے 21 دن کے وقفے کے بعد اس دنیا میں آئے۔ ان بچوں میں 3 لڑکے اور 1 لڑکا شامل ہے جبکہ میگا جی کی بیویاں یہ چاہتی ہیں کہ اس خاندان میں اب لڑکیاں ہی پیدا ہوں اور تو اور ویسے کہا جاتا ہے کہ عورتیں ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں مگر حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ایک ہی گھر میں ان کی یہ چاروں بیویاں خوشی سے رہتی ہیں۔
آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان نومولد بچوں کا اب نام رکھنے کیلئے ان کے بقول گھر میں رشتےداروں، دوستوں کے ساتھ ایک دعوت کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ان کی رائے اور خواہشات کے مطابق جو اچھا نام ہوگا وہ رکھ لیا جائے گا۔