آج کل خوشی کا موقع پر سیلفی لینا لوگ ضروری سمجھتے ہیں۔ سیلفی کے بغیر جیسے ان کا کام ادھورا ہوجاتا ہے یا ان کا ایونٹ نا مکمل جیسا لگتا ہے۔
لیکن مصیبت یا کسی پریشانی کے وقت کیا سیلفی لی جا سکتی ہے؟ یہ بات سوچ کر ہی عجیب لگتی ہے کہ بھلا کسی پریشانی کے عالم میں کوئی سیلفی کیوں لے گا؟
لیکن ایک امریکی جوڑے نے ایسا کر کے دکھایا جس پر لوگ حیران رہ گئے۔ ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے جب طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے میاں بیوی نے اپنی خیریت بتانے کے لیے انوکھا انداز اپنا کر سب کو حیران کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ جمعہ کو جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے پر آگ بجھانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا تھا۔
میاں بیوی تو بچ گئے مگر فائر فائٹر ٹرک میں موجود دو افراد طیارہ ٹکرانے سے ہلاک ہوگئے جبکہ طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کے 2 مسافروں نے اپنا فون رشتے داروں کو اپنی خیریت بتانے کے لیےنہیں بلکہ سیلفی لینے کے لیے نکالا۔ تصویر میں جوڑے کے پیچھے جہاز کو دیکھا جا سکتا ہے۔