کوئی سجدے میں گر گیا تو کسی نے خوشی میں گھر کا دروازہ ہی توڑ دیا ۔۔ سعودی عرب کی جیت کے بعد عرب ملک میں کیا ہوتا رہا؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز دیکھیے

image

گزشتہ دنوں فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کے خلاف 2 گولز سے سعودی عرب کی جیت نے دنیا بھر کو حیران کر دیا تھا، لیکن صارفین تو سعودی عرب کی جیت پر اُس وقت حیران ہوئے جب سعودی عرب کے شہریوں نے محض ایک جیت کو فائنل کی جیت تصور کر لیا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سعودی عرب کی جیت نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے، جیسے ہی سعودی فٹبالر نے ٹیم کو جتوایا تو عربی کمنٹیٹر کی آواز نے سب کو جذباتی کر دیا، جبکہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کمنٹیٹر کی چیخ و پکار سب کا بھا رہی تھی۔

جبکہ ایک اور لمحہ جب سعودی عرب کی ٹیم نے میدان میں ہی جیت کی خوشی میں سجدہ شکر ادا کیا، اس سجدہ شکر نے جہاں میدان میں موجود شائقین فٹبال کو حیران اور جذباتی کیا وہیں سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس لمحے کو خوب دیکھ کر اشک اشک کیا۔

ساتھ ہی میدان میں ہونے والی دلچسپ حرکتوں نے بھی خوب توجہ حاصل کی، کیونکہ ارجنٹینا کی ٹیم افسردگی کی حالت میں تھی۔ جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں سعودی شہزادے محمد بن سلمان سجدہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب سعودی فرماں رواں نے بدھ کے روز ٹی کی جیت کی خوشی میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، یہ تو محض ورلڈ کپ کا پہلا میچ تھا سعودی عرب کا جس میں کامیابی حاصل کی، اگر فائنل بھی جیت جائے عین ممکن ہے سعودی عرب خوشی کے مارے کچھ ایسا کرے جو سب کو حیران کر دے۔

بہر حال اس سب میں سعودی عرب کا میچ دیکھنے والوں بھی کچھ ایسا کیا جس نے سب کو ہسنے پر مجبور کر دیا، ایک گھر میں سعودی ٹیم کے جیتنے کا لمحہ قریب آیا اور ٹیم جیت گئی، تو نوجوان خوشی کے مارے جھومنے لگے۔

ایسے میں ایک جذباتی نوجوان ایسا بھی تھا جس نے خوشی کے مارے گھر کا دروازہ ہی اکھاڑ کر پھینک ڈالا۔

اس خوشی کے انوکھے انداز نے سب کو حیران اور ہنسنے پر مجبور کر دیا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts