کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق میٹرک سائنس وجنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات 2022ء کا انعقاد 6 دسمبر سے ہوگا لہٰذا سالانہ امتحانات 2022 میں فیل ہو جانے والے طلباء وطالبات کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ اگر وہ ضمنی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں تو جلد از جلد اپنے امتحانی فارم جمع کرا دیں تاکہ ان کے ایڈمٹ کارڈ مقررہ وقت پر جاری کر دیئے جائیں۔