بچے کو دنیا میں لانے کیلئے ماں کو بہت سی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مذہب اسلام میں اس بات کا درس دیا جاتا ہے کہ اپنی والدہ کے آگے اونچی آواز میں بات نہ کرو کیونکہ اسی نے تمہیں بولنا سیکھایا ہے۔
اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے آپکو بتاتے چلیں کہ انڈونیشا کے اسکولوں میں ایک رواج پایا جاتا ہے جس کے تحت تمام بچوں کی مائیں اسکول آتی ہیں اور ان کے بچے ماؤں کے پاؤں دھوتے اور چومتے ہیں۔ اس موقعے پر اکثر خواتین کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں۔ یہ کام صرف اس لیے کیا جاتا ہے کہ بچوں کو بتایا جا سکے کہ ماں کے پاؤں تلے جنت ہے۔
یہ عمل ہوتا یوں کہ بچے پہلے اچھے منرل واٹر سے والدہ کے پاؤں گیلے کرتے پھر کچھ اپنی روایت کے مطابق اس پر لگاتے اور انتہائی نرم ق ملائم کپڑے سے صاف کرتے۔ اس کے علاوہ ہر سال بدھ کے دن بھی بچے ماؤں کے پاؤں دھوتے ہیں۔ ان کے مطابق بدھ والے دن زندگی و موت کا سامان رکھا ہے۔
مزید یہ کہ بدھ کے دن بدھ مت میں کامیابی کے لیے راستہ آسان ہوتا ہے ۔ یہاں بدھ مت کے ماننے والے بھی رہائش پذیر ہیں تاہم بدھ والے دن کا یہ رواج سرف بدھ مت کے ہی ماننے والوں کا ہے۔