پاکستان نیوی قطر کی سمندری حدود کی حفاظت میں کوشاں۔۔ غیر ملکی میڈیا نے فیفا کے دوران پاک نیوی کی تعریف میں کیا کہا؟

image

پاکستان نیوی کا دستہ قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے دوران سمندری حدود کی حفاظت کرنے کے لئے 2 روز پہلے قطر پہنچ گیا۔ یہ شرکت ان معاہدوں کا حصہ ہے جو قطر کی وزارت دفاع نے چیمپئن شپ کو محفوظ بنانے کے لئے دوست افواج کے ساتھ دستخط کیے تھے۔

غیر ملکی میڈیا الجزیرہ نے پاکستان نیوی کی پرفارمنس اور ان سے جڑی توقعات پر ایک رپورٹ بنائی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاک کی جانب سے سیکوریٹی کے دستے میں تمام رینک کے تقریباً 4000 سے زائد ملٹری، ائیر فورس اور نیوی کے اہلکار شامل ہیں۔ قطر کی وزارت دفاع کے مطابق اگرچہ سیکوریٹی کے لئے 6 ممالک سے معاہدے کیے گئے تھے البتہ پاکستان ان میں سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک ہے۔

پاکستانی کمانڈر شرجیل افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان مضبوط دفاع پر یقین رکھنے والا ملک ہے اور ہم کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں“


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts