یہ لمحہ دل کو چھو رہا تھا ۔۔ قطر میں میچ دیکھنے آنے والی برازیلی فیملی نے اسلام قبول کر لیا، ویڈیو نے سب کو جذباتی کر دیا

image

قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں جہاں دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر سامنے آ رہی ہیں، وہیں مسلمانوں کے حوالے سے بھی کافی دلچسپ چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی انگریز فیملی کی ویڈیو وائرل ہے، جو کہ برازیل سے قطر میچ دیکھنے آئی تھی تاہم اب مسلمان ہو گئی ہے۔

چہرے پر مسکراہٹ، آواز میں جذباتی پن اور آنکھوں میں آنسو لیے یہ خاتون نے کہا کہ یہ انتہائی منفرد اور دلچسپ لمحہ ہے۔

خاتون کے چہرے پر خوشی، سر پر سیاہ دوپٹہ اوڑھے خاتون کا مزید کہنا تھا کہ یہ لمحہ دل کو چھو لینے والا ہے۔

ساتھ ہی خاتون کی فیملی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے، جو کہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے اور اپنے جذبات کا احساس مسکراہٹ کے ذریعے کر رہے تھے، ویڈیو بنانے والے نے اُن تمام فیملی ممبران سے پوچھا کہ آپ کیا خوشی خوشی اسلام قبول کر رہے ہیں تو جواب میں تمام ممبران نے خوشی کے ساتھ ہاں میں جواب دیا۔

جبکہ فیملی ممبران نے ویڈیو میں ہی گواہی بھی دی اور مسلمان ہوئے۔ ساتھ ہی شہادت لینے والے نے اللہ سے دعا بھی کی، اس دوران اسلام قبول کرنے والی فیملی کے چہرے پر خوشی بھی دیدنی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین اس فیملی کی خوب تعریف بھی کر رہے ہیں، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts